بھارتی فوج کا پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف

Date:

سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مئی 5202ء میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ نے چند طیارے کھوئے۔ امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے بھارت کا طیارہ گرایا، تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا، تاہم انہوں نے درست تعداد ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ جنرل چوہان نے کہا کہ طیاروں کا گرنا نہیں بلکہ یہ جاننا زیادہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔ ان کے بقول، بھارتی فضائیہ نے غلطیوں کی نشاندہی کر کے اصلاحات کیں اور صرف دو روز بعد دوبارہ طیارے اُڑا کر لانگ رینج اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس جھڑپ میں اس نے بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے، لیکن جنرل چوہان نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعدادوشمار درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے اہم بات یہ ہے کہ اس نے ان واقعات سے سبق سیکھا اور اپنی حکمت عملی میں بہتری لائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...