جنرل انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔

Date:

بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے، ایک سنگین انکشاف ہے جو ان کی پیشہ ورانہ اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، اور یہی بات ان کے استعفے کے لیے کافی جواز فراہم کرتی ہے۔ پراوین ساہنی نے مزید کہا کہ جب ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اس قدر بنیادی نوعیت کی ناکامی کا اعتراف کرے، تو مودی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف مقرر کرے جو جدید جنگی حکمت عملی کو بہتر انداز میں سمجھتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انیل چوہان میں وار فیئر اور جدید جنگوں کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں، جبکہ پاکستان کی فضائیہ نے جنگ کے آغاز ہی میں فضا میں برتری حاصل کر کے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا، جس سے جنگ کا رخ مکمل طور پر بدل گیا۔ پراوین ساہنی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی فضائیہ زوال کی طرف گامزن ہے، اور موجودہ حکمران جدید جنگی تقاضوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اعترافات کے باوجود اگر حکومت آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتی ہے تو یہ محض ایک سیاسی دعویٰ ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...