سرکاری سکولوں میں بچے فرش پر نہیں بیٹھیں گے،علی امین گنڈاپور

Date:

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پشاور میں ہونے والے اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام سرکاری سکولوں میں 100 فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ فرش پر بیٹھنے پر مجبور نہ ہو۔ وزیرِ اعلیٰ  نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے مالی سال کے دوران ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر مختص کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اساتذہ کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے جدید اور لازمی ٹریننگ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک...

پاکستان نے بھارت کے چار رافیل طیارے مار گرائے، اسحاق ڈار۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...

بھارت میں ایک معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا۔

بھارتی پولیس نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان...

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کا داعی ثابت کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی سفارت خانے میں...