ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی تقریباً 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

Date:

ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی تقریباً 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کی کھالوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ گائے، بیل، اور بچھیا کی تین لاکھ کھالیں، بھینس کی 1700، اور بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بھیڑ کی تقریباً چار لاکھ اور اونٹ کی ایک لاکھ کھالیں بھی ملنے کا اندازہ ہے۔ گائے، بیل اور بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، جبکہ بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔ ٹینرز اس سال بکرے کی کھال 450 روپے اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے فی کھال خریدیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خلیج میں امریکی فوج کی سول کشتیوں پر حملہ، 5 شہری جاں بحق

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک...

تین ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا: اماراتی وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع  نے کہا ہے...

فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ایران کا مبینہ ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب...