پنجاب حکومت کا اہم اقدام،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ

Date:

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کئی اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اداروں کو سرکاری ادائیگیاں اُن کے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی سے مشروط ہوں گی۔ اگر ادارے تنخواہیں وقت پر ادا نہ کریں تو ڈی جی پی آر کو اُن اداروں کو ادائیگی روکنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام میڈیا ادارے ڈی جی پی آر کو ہر ماہ اپنے ورکرز کو دی گئی تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
مزید برآں، صحافیوں کو جاری کیے جانے والے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے لیے لازمی صحافتی تجربے کی مدت 10 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی۔ اجلاس میں تمام صحافتی تنظیموں نے جعلی (ڈمی) اخبارات کے خاتمے کے لیے ڈی جی پی آر کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔اجلاس میں صدر اے پی این ایس سرمد علی، صدر سی پی این ای کاظم خان، سیکرٹری ایمنڈ حافظ طارق محمود، سینئر نائب صدر سی پی این ای ایاز خان، اور اے پی این ایس کے ممبران نور اللہ اور محسن ممتاز نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...