بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Date:

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔ تاریخ میں سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، کیونکہ اس نے صرف ڈیڑھ سال میں 17 نشستوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ملک کا نظام ان لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جنہوں نے عوام کے ووٹ اور پیسے دونوں پر ڈاکا ڈالا۔ جو افراد آئین اور جمہوریت کے حامی تھے، انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا تاکہ ملک میں جمہوری آواز کو دبایا جا سکے۔عمران خان نے مزید کہا: "جن ارکان اسمبلی کو غیرقانونی طور پر نااہل قرار دیا گیا، اُن کی جگہ ہم ضمنی انتخابات میں کسی امیدوار کو نامزد نہیں کریں گے۔ وہ لوگ بڑی قربانیاں دے کر منتخب ہوئے اور ہر مشکل وقت میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے، اس لیے تحریک انصاف ان ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کا ارتقاء

تحریر عارف کاظمی ایک وقت تھا، جب علم کی روشنی...

پاکستان مین افغان مہاجرین کا مسئلہ،جلد واپسی ضروری ہے

تحریر عارف کاظمی پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد، ان...