ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے

Date:

ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔اتوار کو نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔وزیر اطلاعات نےایرانی صدر کو ان کے دورے کی یادگار تصاویر پر مشتمل البم بھی پیش کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دورے کے موقع پر پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔صدر مسعود پزشکیان نے اپنے قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم محمدشہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس کے علاوہ پاک ایران بزنس فورم بھی منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔حالیہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدرکا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل قراردیا جا رہا ہےجو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عازمین حج کیلئے خوشخبری،گزشتہ سال محروم رہ جانے والوں کی رجسٹریشن مکمل

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمینِ حج کی...

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب...

ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم مکمل طور پر ایکٹو کر دیا گیا

فرانسیسی ذرائع کےمطابق فرانسیسی صدر میکرون نے اعلان کیا...