پاکستان اور ایران کے مابین 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

Date:

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت سلامتی دفاع، ٹیکنالوجی سمیت مفاہمت کے 13یاد داشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں،یہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی،تقریب میں ان معاہدوں پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد نے شرکت کی۔پاکستان اور ایران کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدے کیے گئے۔ سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثے کے تبادلے کے لیے بھی معاہدہ طے پایا، جبکہ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور میٹرالوجی کے میدان میں بھی تعاون پر دستخط ہوئے۔اس کے علاوہ میری ٹائم سیفٹی، فائر فائٹنگ، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ سال 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے تحت ایک ذیلی ایم او یو کا تبادلہ بھی ہوا۔مصنوعات کے معیار پر عملدرآمد، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے، جبکہ دونوں ممالک نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ بیان کی تیاری پر بھی معاہدہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

 ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس...

مودی راج کا ووٹر وار، ہندوتوا کا نیا ہتھیار، بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج

بھارت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ووٹر ہی مٹا...