پہلا ون ڈے،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

Date:

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جہاں ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 281 رنز کا اسکور 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ حسن نواز کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو تھا، جس پر ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے انہیں ڈیبیو کیپ پیش کی، اور ساتھی کھلاڑیوں و اسٹاف نے انہیں نیک خواہشات دیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شمار جوزف نے 2، جب کہ سیلز، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان کے بیٹنگ آغاز میں صائم ایوب صرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، پھر عبداللہ شفیق (29) اور بابر اعظم (47) نے شراکت قائم کی مگر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے۔ کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی مگر 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے، سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے.اس کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف مکمل کیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیصل آباد:سی سی ڈی کی کارروائی،بچوں سےزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)...

سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3دہشت گرد ہلاک

سات سے 9 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب...

بیوروکریسی کا 78 سال میں احتساب نہیں ہوا، ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں...

آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب کی تقریب رونمائی،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد میں آپریشن بنیان مرصوص پر مبنی اہم...