پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟

Date:

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شدید گرمی کے باعث کیا گیا ہے۔جمعرات کو محکمہ تعلیم پنجاب نے چھٹیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ اس سے قبل تعطیلات کی آخری تاریخ 14 اگست مقرر تھی۔ یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ چھٹیوں میں اضافے سے تعلیمی نقصان ہوگا، لیکن بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں میں اسکول معمول کے مطابق کھل چکے ہیں، جبکہ پنجاب میں بچوں کو تین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں، اس توسیع سے میٹرک کی کلاسز بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...