فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

Date:

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز، ہلالِ جرات) سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، جبکہ آرمی چیف نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...

امریکی فضائیہ کا ایف-18 جنگی طیارہ گرکرتباہ

امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب امریکی نیوی...