فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

Date:

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز، ہلالِ جرات) سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، جبکہ آرمی چیف نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ...

پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور

پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی بدولت...

آئی ایم ایف: پاکستان کے بجلی کے ٹیرف میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی...

امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی اہلکار ملوث، ہوشربا انکشاف

امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل...