جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

Date:

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق ضلع ریاسی میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک گھر ملبے تلے دبنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔ریسّی کے ماہور علاقے کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر وقار یونس کے مطابق متاثرہ خاندان کے تمام افراد تین سے چار گھنٹے ملبے میں دبے رہے، جس کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر بالترتیب 12، 10، 8، 6 اور 4 سال تھی۔دوسری جانب، رامبن ضلع کے راج گڑ علاقے میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق، شدید بارش اور سیلاب نے علاقے میں ایک گھر اور اسکول کو نقصان پہنچایا اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل...

جنوبی پنجاب کی آواز واپس آگئی، ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی پر علی ترین کا ردعمل

ملتان: ملتان سلطانز کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی...