پشاور میں پاکستان کے خفیہ اداروں نے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس میجر کو گرفتار کر لیا، جو "امام مسجد” کے روپ میں چھپا ہوا تھا۔ گرفتار افسر کی شناخت میجر دل بہار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو جعلی شناخت "داؤد شاہ” کے تحت برسوں سے پاکستان میں سرگرم تھا۔ذرائع کے مطابق میجر دل بہار سنگھ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) سے منسلک تھا اور پاکستان میں تخریبی کارروائیوں، حساس معلومات کے حصول، اور "مذہبی منافرت” پھیلانے کے مشن پر مامور تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم پشاور کے ایک علاقے میں مسجد کا امام بنا ہوا تھا، جہاں وہ مقامی افراد کا اعتماد حاصل کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی کوشش کر رہا تھا۔
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر گرفتار
Date: