ایرانی رہنماؤں کو کیسے مارا گیا؟ امریکی اخبار نے اسرائیل کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب کردی

Date:

جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ نے خطے میں نہ صرف عسکری کشیدگی کو بڑھایا بلکہ خفیہ جنگی حکمتِ عملیوں کو بھی بے نقاب کردیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اعلیٰ قیادت اگرچہ خود اسمارٹ فون استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے، مگر ان کے محافظوں اور ڈرائیوروں کے فونز سکیورٹی کے سخت ضابطوں میں شامل نہیں تھے۔ اسرائیل نے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور ان فونز کے ذریعے حساس شخصیات کی نقل و حرکت جانچ کر حملے کیے۔ اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں کئی فوجی کمانڈر اور بعض جوہری ماہرین نشانہ بنے، جبکہ ایرانی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ایران نے اس کے ردعمل میں آٹھ افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد حساس معلومات فراہم کر رہے تھے اور بعض کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے خفیہ تربیت بھی دی گئی تھی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے ایران کے سکیورٹی نظام کی کمزوریاں نمایاں کی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بڑی اور تاریخی...

بنوں میں ایف سی لائن پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،5 دہشت گرد ہلاک

دشمن سے ڈالر لے کر پاکستان پر وار،فتنۂ خوارج...

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...