ایف بی آر کی گاڑیوں کی نیلامی میں جعلی دستاویزات کے ذریعے کلیرنس حاصل کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی۔ دو سینیئر افسران سمیت سات افراد گرفتار کر لیے گئے، جن میں ایڈیشنل کلیکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ایف بی آر نے قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ فیس لیس سسٹم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند عناصر پرانے کرپٹ سسٹم کو بحال کرنے کی کوششوں میں ہیں، مگر فیس لیس نظام نے کسٹم کلیرنس کو شفاف اور ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا ہے۔ رکن کسٹم شکیل احمد کے مطابق، جلد پورے فیس لیس سسٹم کا کنٹرول اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔
ایف بی آر کی گاڑیوں کی نیلامی میں جعلی دستاویزات کے ذریعے کلیرنس حاصل کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی
Date: