بیرونِ ملک سفری پابندیوں کا شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

Date:

بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندیوں کا شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مختلف جرائم، سیاسی وجوہات اور شدت پسند تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ستر ہزار سے زیادہ پاکستانی شہری بیرونِ ملک جرائم میں ملوث ہونے پر بلیک لسٹ ہیں، جب کہ دس ہزار سے زائد افراد جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے سبب فہرست میں شامل کیے گئے۔ اسی طرح دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاسی بنیادوں پر اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلح اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے وابستہ بیس ہزار سے زیادہ افراد سمیت ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں پر بھی پاکستان چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ دس ہزار پاکستانی قتل، دھوکا دہی اور دیگر مقدمات کے باعث بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک سو سے زیادہ صحافیوں، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خلیج میں امریکی فوج کی سول کشتیوں پر حملہ، 5 شہری جاں بحق

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک...

تین ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا: اماراتی وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع  نے کہا ہے...

فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ایران کا مبینہ ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب...