سینیٹ قائمہ کمیٹی کاگلگت بلتستان میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے مسائل پر اظہار تشویش

Date:

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسد قاسم رونجھو کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات، سیاحت کو درپیش مسائل اور جنگلات کے تحفظ پر بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ سیلابوں میں41 افرادجاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ سڑکوں کی بندش سے امدادی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ سیاحت کے شعبے میں رواں سال 50 فیصد کمی رپورٹ ہوئی ہے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نےمتاثرین کے لیے صحت و بحالی کی جامع حکمتِ عملی اور وفاق سے بی آئی ایس پی فنڈز کی فوری فراہمی پر زور دیا۔ کمیٹی نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے کا فیصلہ کیا تاکہ بحالی اور جنگلاتی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔چیئرمین سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے پائیدار شجرکاری، فنڈز کی شفاف نگرانی اور فائر ریسپانس ٹیموں کی تیاری پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان و سیفران، چیف سیکرٹریز ایڈیشنل چیف سیکرٹریز گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔کمیٹی نے سب سے اہم ایشوز پر غور کیا، جن میں گلیشیائی سیلاب کی تباہ کاریوں اور مستقبل میں گلیشر پھٹنے کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی، کے کے ایچ خصوصاً سکردو روڈ اور دیگر اہم مقامات پر راستے بند ہونے سے آمدورفت اور سیاحت پر پڑنے والے منفی اثرات، جی بی ڈی ایم اے کو فعال بنانے اور گلوف کی ذمہ داریاں گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کرنے جیسے امور شامل تھے۔ مزید برآں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈز براہِ راست مستحق افراد تک منتقل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات دینے، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو شفاف اور منصفانہ انداز میں امداد فراہم کرنے، انفراسٹرکچر کی فوری بحالی اور کمیونیکیشن نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی کمیٹی نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکومتی حکام کو ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ پچھلے اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک نہیں ہوئے تھے جس پر کمیٹی چیئرمین اسد قاسم رونجھو نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا آج کے اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ

بدھ کو ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر...

وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر...

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...