وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال کیا گیا۔ سعودی فضائیہ کے 92 ویں اسکواڈرن کے پانچ جدید ایف-15 اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے خصوصی جہاز کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے لیا اور اسے عزت و احترام کے ساتھ کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکواٹ کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جہاز کے ریڈیو کے ذریعے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی زبان میں شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد، وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کے نام خصوصی شکریہ کا پیغام بھی دیا
اور کہا کہ یہ پرتپاک استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔