ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل1لاکھ 40 ہزار 71 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوں گے

Date:

ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ملک بھر اور بیرونِ ملک سے 1 لاکھ 40 ہزار 71 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق یہ امتحان اب 26 اکتوبر 2025ء (اتوار) کو منعقد ہوگا، جبکہ پہلے تاریخ 5 اکتوبر مقرر تھی، تاہم سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے اسے مؤخر کیا گیا۔

امتحان ملک بھر کی صوبائی جامعات کے تحت لیا جائے گا جبکہ بیرونِ ملک مقیم طلبہ کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پنجاب سے 50,443 امیدوار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت رجسٹر ہوئے، سندھ سے 33,160 امیدوار سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے، خیبرپختونخوا سے 39,964 امیدوار خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے تحت اور بلوچستان سے 10,278 امیدوار بولان یونیورسٹی کوئٹہ کے تحت رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اسی طرح اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے 1,146، آزاد جموں و کشمیر سے 3,322 اور گلگت بلتستان سے 1,564 طلبہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے ذریعے رجسٹریشن کرائی۔ مزید 194 امیدواروں نے بین الاقوامی مرکز (ریاض، سعودی عرب) میں امتحان دینے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ امیدوار پنجاب سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا اور سندھ کا نمبر آتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عازمین حج کیلئے خوشخبری،گزشتہ سال محروم رہ جانے والوں کی رجسٹریشن مکمل

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمینِ حج کی...

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب...

ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم مکمل طور پر ایکٹو کر دیا گیا

فرانسیسی ذرائع کےمطابق فرانسیسی صدر میکرون نے اعلان کیا...