کینسر کے علاج میں انقلابی پیش رفت، وزیراعلیٰ پنجاب نے میو اسپتال میں جدید کو-ابلیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

Date:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ میو اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے جدید کو-ابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے مشین کے طریقۂ کار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کو-ابلیشن مشین کینسر کے خلیوں کو پہلے مائنس 198 ڈگری پر مائع نائٹروجن کے ذریعے منجمد کرکے ختم کرتی ہے، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہیں 83 ڈگری تک گرم کر کے مکمل طور پر تلف کیا جاتا ہے۔ یہ آپریشن تقریباً 60 سے 120 منٹ تک جاری رہتا ہے اور مریض چند گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ ایک مریض کے علاج پر تقریباً 16 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ فی الحال اس مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کا علاج کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے پانچ مریضوں سے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کی یہ جدید ٹیکنالوجی سب سے پہلے پنجاب میں متعارف کرائی گئی ہے۔ چین میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا قریب سے مشاہدہ کیا اور جدید مشینری پاکستان لانے کی خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کل پاکستان پہنچیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر پاکستانی ہم منصب سردار ایاز...

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔27ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،سینیٹر فیصل واوڈا

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔ستائیس ویں...

شاہراہ بابوسر شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ نے...

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی ایجنڈے پر چلنے والے تین خوارج واصلِ جہنم

خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والی سیکیورٹی...