گلگت,دنیور سے لاپتہ 14 سالہ ارشادکا23 روز بعد بھی سراغ نہیں ملا

Date:

گلگت کے نواحی علاقے دنیور سے 14 سالہ ارشاد کو لاپتہ ہوئے 23 روز گزر گئے، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک اسے ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ شدید کرب اور بے بسی میں ہیں اور حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے.

محلہ شروٹ دنیور کے رہائشی ابراہیم ولد دوست محمد نے تھانہ دنیور میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کا بیٹا ارشاد حسین مورخہ 25 اگست 2025 کو آٹا لینے گھر سے گیا تھا۔ وہ واپس آیا لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ گھر سے نکلا اور پھر لوٹ کر نہ آیا۔والد کے مطابق، رشتہ داروں اور قریبی حلقوں میں تلاش کے باوجود بیٹے کا کوئی سراغ نہ ملا۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی لیکن ابھی تک پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ابراہیم نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں قوی شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بچے کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کل پاکستان پہنچیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر پاکستانی ہم منصب سردار ایاز...

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔27ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،سینیٹر فیصل واوڈا

پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔ستائیس ویں...

شاہراہ بابوسر شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ نے...

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی ایجنڈے پر چلنے والے تین خوارج واصلِ جہنم

خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والی سیکیورٹی...