اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار،20ہزار فوجی طبی بحالی کے مراکز میں زیر اعلاج

Date:

اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ 20 ہزار اسرائیلی فوجی اس وقت ری ہیبیلیٹیشن مراکز میں زیر علاج ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق، سن 2028 تک معذور  فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
ہاریٹز اخبار نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ طبی مراکز میں خدمات حاصل کرنے والے 55 فیصد فوجیوں کو غزہ میں جنگ میں شامل ہونے کے نتیجے میں شدید نفسیاتی مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر یدیعوت آحارنوت اخبار نے لکھا ہے کہ جنگی حادثے کے شکار کم سے کم 10 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو شدید اسٹریس اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے جن میں 3769 فوجیوں کے نام کو باضابطہ طور پر ذہنی مریض کے طور پر درج کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ذہنی مریض بننے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد رواں سال کے آخر تک 1 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سن 2014 میں غزہ پر حملے کے دوران نفسیاتی امراض کا شکار صیہونی فوجیوں کی تعداد 159 تھی۔رپورٹ کے مطابق آدھے سے زیادہ ذہنی امراض کا شکار صیہونی فوجیوں کی عمر 30 سال سے کم ہے اور ان میں سے کم سے کم 12 ہزار مستقل طور پر کار و بار کی مارکیٹ سے باہر رہ جائیں گے جس کے بھاری معاشی نتائج بھی برآمد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے،اس کے خلاف مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

اسرائیلی فضائیہ نے زیریں گلیلی میں واقع اسکائی ڈیو نگرانی کے غبارے کو بند کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے...

دشمنوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ایران کی طرف میلی نظر ڈال سکیں،جنرل احمد وحیدی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...