اسلام آباد میں سسرالیوں کی مبینہ تشدد،سات ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق

Date:

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹاؤن میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے سات ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھیں۔ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مہوش کی شادی 2017 میں فیضان اقبال سے ہوئی تھی اور انہیں شوہر اور ساس کی جانب سے تشدد کا سامنا رہتا تھا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ سسرالیوں نے ماضی میں بھی مہوش کو بچوں سے محروم کر کے گھر سے نکال دیا تھا۔ بچوں کی عمریں سات سال، پانچ سال اور ڈیڑھ سال بتائی گئی ہیں۔مدعی کے مطابق وقوعے کے دن اطلاع دی گئی کہ مہوش کو کرنٹ لگا ہے اور اسپتال لے جایا جا رہا ہے، تاہم کچھ دیر بعد بتایا گیا کہ وہ جاں بحق ہو گئی ہیں۔ بعد ازاں ان کی میت آبائی علاقے مانسہرہ منتقل کر دی گئی، جہاں پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد ملے۔ مدعی نے شوہر اور ساس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب...

ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم مکمل طور پر ایکٹو کر دیا گیا

فرانسیسی ذرائع کےمطابق فرانسیسی صدر میکرون نے اعلان کیا...

اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار،20ہزار فوجی طبی بحالی کے مراکز میں زیر اعلاج

اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے...