جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

Date:

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کی اناطولو ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک افسر اور تین فوجی ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی کے طور پر کی گئی ہے۔صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر رفح کے جنینا محلے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بکتر بند گاڑی کے ہمراہ دو فوجی گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ انہی میں سے ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 فوجی موقع پر ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کا معائنہ کیا ہے،آئی اےای اے کا اعلان

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  نے اعلان کیا ہے...

افغان طالبان رجیم اور فتنہ خوارج کے اسلام کے نام پر چھپے ہوئے مکروہ چہرے بے نقاب

یہ عناصر اسلام کے مقدس نام کو اپنے ذاتی...

افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی،ایک روز میں11ہزار سے زائد بھیج دئیے گئے

گذشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 11 ہزار 600...

جدید ٹیکنالوجی توبہ توبہ، جاپان میں انہونی ہوگئی، خاتون نے اے آئی کردار سے شادی کرلی

جاپان میں جدید تاریخی کا انوکھا ترین واقعہ پیش...