جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کی اناطولو ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک افسر اور تین فوجی ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی کے طور پر کی گئی ہے۔صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر رفح کے جنینا محلے میں اس وقت پیش آیا جب ایک بکتر بند گاڑی کے ہمراہ دو فوجی گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ انہی میں سے ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 فوجی موقع پر ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
Date: