کراچی: شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ لیڈی ڈاکٹر نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی

Date:

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں لیڈی ڈاکٹر مشال نے مبینہ طور پر شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر نالے میں کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اب تک ڈاکٹر مشال کی لاش برآمد نہیں ہوسکی، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر مشال نے چند سال قبل حسنین نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، جبکہ ان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر مشال اپنے شوہر کے ساتھ اسکاؤٹ کالونی میں رہائش پذیر تھیں، تاہم شوہر کی دوسری شادی کی خواہش پر میاں بیوی کے درمیان تنازعات چل رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی کشمکش کے باعث ڈاکٹر مشال نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ ریسکیو ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات لاش ملنے کے بعد کی جائیں گی۔پولیس، ایدھی ٹیم اور ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کے باؤجود لڑکی کا کوئی سراغ نہیں ملا، دوسری طرف ایک بچے نے نزدیکی پارک میں کیچڑ سے اٹی  ایک زخمی خاتون کے دیکھے جانے کا دعویٰ بھی کیا تھا جس کے بعد پولیس نے پارک کا معائنہ کیا اور وہاں سے ملنے والے خون کے نشانات کو محفوظ کرکے خاتون کے والد سے ڈی این اے میچ کرانے کیلئے بھیج دیا گیا ہے، خاتون کے زندہ یا مردہ نہ ملنے کی وجہ سے اہلخانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عازمین حج کیلئے خوشخبری،گزشتہ سال محروم رہ جانے والوں کی رجسٹریشن مکمل

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمینِ حج کی...

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکا،4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں سڑک کنارے نصب...

ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم مکمل طور پر ایکٹو کر دیا گیا

فرانسیسی ذرائع کےمطابق فرانسیسی صدر میکرون نے اعلان کیا...