کاشان قتل کیس،یاسین میں مظاہرہ، قاتلوں کو فوری لٹکانےکا مطالبہ

Date:

انجمن تاجران یاسین کی جانب سے کاشان قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کو سرعام پھانسی کے مطالبات درج تھے،مقررین نے کہا کہ کاشان کسی ایک خاندان کا بیٹا نہیں تھا بلکہ پورے گلگت بلتستان کا بیٹا تھا۔ قاتلوں نے جرم کا اعتراف کیا ہے تو پولیس بلاوجہ وقت ضائع نہ کرے اور درندہ صفت ملزمان کو فوری سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ اگر حکومت اور پولیس نے روایتی رویہ اپناتے ہوئے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی تو عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دن رات محنت کر کے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن یہ سوال اٹھتا ہے کہ قاتلوں اور رہزنوں کو سہارا کون دے رہا ہے؟ کون ان کی پشت پناہی کر رہا ہے؟ گلگت کے اصل باسی کہاں ہیں کہ جنہیں منشیات فروشوں، چوروں اور قاتلوں نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے؟مقررین نے واضح کیا کہ اگر حکومت یا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تو یہ معاملہ اقوام متحدہ تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین کے عوام نے ہمیشہ صبر و برداشت اور شرافت کو ترجیح دی، لیکن اس شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اب قاتلوں کو سزا دیے بغیر یہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت کا حال ایسا ہے جیسے ہومیوپیتھی کی دوا، جو نہ نقصان دیتی ہے اور نہ فائدہ۔ ان کو چائلڈ پروٹیکشن کے تقاضوں کا بھی علم نہیں۔مقررین نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس گلگت بلتستان، آرمی چیف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ کاشان کے قاتلوں کو فوری طور پر سزائے موت دی جائے۔احتجاجی مظاہرے میں نگری یوتھ، کنوداس یوتھ، بسین کے عوام اور برمس یوتھ کے افراد شریک تھے۔ مظاہرے سے محمد ایوب شاہ (چیرمین قائمہ کمیٹی برائے جی بی کونسل)، سابق ٹیکنوکریٹ نورالعین، ایڈووکیٹ پیار علی، صدر یاسین یوتھ شاہ رحیم، سماجی رہنما اختر حسین، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران یاسین راجہ ارشاد حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ ،افغانستان میں پر اسرار طور پر ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنة الہندوستان کا دہشت گرد...

سکیورٹی کونسل نے بات چیت اور اتفاق رائے کا موقع ضائع کردیا، ایرانی سفیر

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...

مصر اور اسرائیل میں کشیدگی بڑھ گئی،مصری فوج سرحد پر تعیینات

قطر پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے بعد عرب...

اسنیپ بیک میکانزم کی کوئی اہمیت نہیں، ایران جوابی اقدام کرے گا، رکن پارلیمنٹ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...