ایپل کے تازہ ترین iOS 26 میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جسے ایڈاپٹیو پاور کہا جاتا ہے۔ یہ فیچر آئی فون کی بیٹری لائف کو ذہانت کے ساتھ بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے، مگر یہ تمام ماڈلز پر دستیاب نہیں ہوگا۔یہ فیچر سب سے پہلے iPhone 17، iPhone 17 Pro اور iPhone Air میں شامل کیا گیا ہے، جن میں بڑی بیٹری اور زیادہ مؤثر کارکردگی پہلے ہی موجود ہے۔ تاہم، ایڈاپٹیو پاور ان تمام آئی فونز پر بھی آئے گا جو Apple Intelligence کو سپورٹ کرتے ہیں۔روایتی Low Power Mode کے برعکس، جو 20 فیصد بیٹری پر پہنچنے کے بعد پس منظر کی سرگرمیوں اور اسکرین کی روشنی کو محدود کرتا ہے، ایڈاپٹیو پاور خاموشی سے بیک گراؤنڈ میں کام کرتا ہے۔ یہ فیچر تقریباً ایک ہفتے تک صارف کے استعمال کے طریقوں کو سیکھتا ہے اور پھر معمولی تبدیلیاں کرتا ہے، جیسے اسکرین کو ہلکا سا مدھم کرنا، کچھ سرگرمیوں کو سست رفتار سے چلانا یا 20 فیصد پر خودکار طور پر Low Power Mode کو فعال کرنا۔ایپل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر زیادہ بجلی استعمال کرنے والی سرگرمیوں جیسے ویڈیو ریکارڈنگ، فوٹو ایڈیٹنگ اور گیمنگ میں مؤثر ہے۔ آئی فون یوزر گائیڈ کے مطابق، ایڈاپٹیو پاور یہ اندازہ لگاتا ہے کہ صارف کو کب اضافی بیٹری پاور کی ضرورت پڑے گی اور اس کے مطابق کارکردگی کو ایڈجسٹ کرتا ہے تاکہ بیٹری زیادہ دیر تک چلے۔پتلے ڈیزائن اور چھوٹی بیٹری رکھنے والے iPhone Air کے لیے یہ فیچر “آل ڈے بیٹری لائف” کے ایپل کے وعدے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایپل iOS 26 میں نیا فیچر ایڈاپٹیو پاور آئی فون کی بیٹری لائف کس حد تک بڑھا سکتا ہے؟؟
Date: