امریکا میں نو کنگ مظاہرے شروع، بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے

Date:

امریکا میں حکومت مخالف ایک نئی لہر نے جنم لے لیا ہے، جہاں نو کنگ کے نام سے ملک بھر میں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایک فرد یا طاقت کے زیرِ اثر نظام کو قبول نہیں کرتے اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ احتجاجی ریلیوں میں شریک افراد نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “نو کنگ” کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے  ایران کے خلاف جاری جنگ کی بھی شدید مذمت کی

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مظاہرے امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر عوامی ردعمل کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں ایک طبقہ حکومتی فیصلوں اور قیادت کے انداز سے نالاں نظر آتا ہے۔

ابھی تک ان مظاہروں کے دوران کسی بڑے تصادم کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...