بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک خاتون نے گول گپے کم ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے میں 6 گول گپے خریدے، مگر ٹھیلے والے نے اسے صرف 4 دیے، جس پر وہ غصے میں آگئی اور سڑک پر بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں۔ اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو موبائل فونز پر ریکارڈ کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں وہاں ہجوم جمع ہوگیا۔
بھارت میں خاتون نے کم گول گپے ملنے پر سڑک پر دھرنا دے دیا
Date: