نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد مسترد کر دی۔ قرارداد کو 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
سلامتی کونسل میں پاکستان، روس، چین اور الجزائر نے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ دیگر 9 ارکان نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اگست کے آخر میں خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اپنے وعدے اور مطالبات پورے نہ کیے تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر سے دوبارہ نافذ کر دی جائیں گی۔
ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد سلامتی کونسل میں مسترد
Date: