عمران خان نے ملک ریاض کو کیا پیغام بھیجا،سب پتہ چل گیا

Date:

اسلام آباد: صحافی زاہد گشکوری نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک قریبی دوست کے ذریعے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنے۔ صحافی کے مطابق اس پیشرفت کے بعد عمران خان کے خلاف یہ کیس ختم ہوسکتا ہے۔
زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ڈیل کی بات چیت جاری تھی لیکن اب عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان، اور ملک ریاض اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈ لاک موجود ہے۔ ایسے میں عمران خان کا ملک ریاض کو بھیجا گیا پیغام نہ صرف ملک ریاض بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک ریاض اس پیغام پر کس طرح ردعمل دیتے ہیں، کیونکہ ان پر سخت دباؤ ہے، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور پاکستان میں ان کی جائیداد بھی منجمد ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے خلاف بھی متعدد کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پرپلیکسٹی نے واٹس ایپ پر گوگل کا نیا جیمینی 2.5 فلیش امیج ماڈل متعارف کرایا

پرپلیکسٹی پہلے ہی واٹس ایپ انٹیگریشن فراہم کرتا ہے،...

ایران کا تین یورپی ممالک کے خلاف سخت ردعمل، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بحالی غیر قانونی قرار

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی...

چین نے سیٹلائٹ جیسی خصوصیات رکھنے والا منفرد ڈرون متعارف کرا دیا

بیجنگ: چین نے ایک غیر معمولی سولر پاورڈ طیارہ...