پاکستان،چین کا زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک، تین معاہدوں پر دستخط

Date:

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے طے پائے۔ترجمان کے مطابق ان منصوبوں کے تحت چین کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت لائی جائے گی، جبکہ تعلیمی تعاون کے ذریعے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی۔چینی سبز ترقیاتی منصوبے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور روزگار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

طارق محمود جہانگیری آئندہ ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق محمود جہانگیری کو ڈگری...

صدر مملکت نےطارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام...