امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر2روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

Date:

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے مابین مشترکہ مشق بھی کی جائے گی۔امریکی بحری جہاز کے اس دورے سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related