کھیل کے میدان میں آپریشن سندور،مودی کا متنازعہ ٹویٹ

Date:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے لکھا: کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔

تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی اپنے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی وزیراعظم آپریشن سندور کی ناکامی کو کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اس کی عالمی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔عسکری تجزیہ کاروں نے واضح کیا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے اس کارروائی میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے، جس کا اعتراف خود بھارتی حلقوں میں بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق مودی کی جانب سے اس معاملے کو کھیل کے میدان میں جوڑنا عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...