بھارت کی ریلیانس انڈسٹریز کَچھ، گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ بنانے جا رہی ہے,جو حیرت انگیز طور پر 5,50,000 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا،جو کہ سنگاپور کے رقبے سے تقریباً تین گنا بڑا ہے,یہ سولر فارم مکیش امبانی کے اس وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد بھارت کےصاف توانائی کےمستقبل کو تقویت دینا ہے،منصوبے میں سولر پاور جنریشن، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن پروڈکشن شامل ہوگی،جس سےیہ دھیرو بھائی امبانی گیگا انرجی کمپلیکس کا اہم ستون بن جائے گا،منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ سولر پارک بھارت کی بجلی کی10٪ تک ضروریات پوری کر سکےگا،جو ملک کے قابلِ تجدید توانائی کےسفر میںایک بڑا قدم ثابت ہوگا
دنیا کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ بھارت میں بننے جارہا ہے
Date: