انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق، علیمہ خان کی جانب سے 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکلا محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں وکلا کے وکالت نامے ٹرائل میں موجود نہیں ہیں۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکشن 22 کے تحت وکالت نامہ نہ ہونے کی صورت میں دونوں وکلا مقدمے کی پیروی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی
Date: