پاکستان تحریکِ انصاف کو سیاسی میدان میں ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے 25 اگست 2025 کے فیصلے کی روشنی میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکانِ اسمبلی کو آزاد قرار دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اس فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی رونما ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کی نئی فہرستیں جاری کرتے ہوئے پارٹی پوزیشنزکو ازسرِنو ترتیب دےدیا ہے۔ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعدارکان کی وابستگی اب نہ پی ٹی آئی سے ظاہر ہوگی، نہ سنی اتحاد کونسل سے۔تمام ارکان کو آزاد حیثیت میں تصور کیا جائے گا،جس سےملک کی سیاسی صورتحال میں ایک نیا باب کھل گیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ فیصلہ پارلیمانی طاقت کے توازن، حکومت سازی اور ایوانوں کی آئندہ حکمتِ عملی پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو آزاد قرار دے دیا
Date: