جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا،پاک فوج نے مودی سرکار کو وارننگ دےدی

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے غیر ملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا اور سیلاب زدگان کی امدادی و بحالی کارروائیوں میں فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فورم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، اُبھرتے ہوئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ریاست و عوام کے خلاف ہر مذموم سازش کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ کانفرنس نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔شرکا نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ متشدد اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بیانات خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس تناظر میں فورم نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا، اور کسی بھی “نئے نارمل” کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر ردِ عمل سے کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس جس میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نام شامل ہیں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس کے لیے جامع انسداد دہشتگردی مہمات جاری رہیں گی۔شرکا نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن کے لیے عزم دہرایا۔ فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہے، جو باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔کانفرنس نے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت اور متعلقہ اقوامِ متحدہ قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کے تسلیم کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، فوری جنگ بندی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا، اور کہا کہ مسئلۂ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے کے تحت، 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے میں مضمر ہے۔آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، جدیدیت اور ذمہ داری کے معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی مکمل صلاحیت اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ یا غیر متوازن نوعیت کے تمام خطرات کا مؤثر انداز سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور افغانستان کی طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں 48 گھنٹےکی مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ...

افغانستان میں لاشوں کی بے حرمتی انسانیت سوز ہیں، یہ کسی صورت قبول نہیں،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی ہفتہ...

ہر مشکل وقت میں پاکستان نے افغانستان کی مدد کی، اب وہاں سے حملے ہورہےہیں،شہباز شریف

پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ...