پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں سات بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر (عمر: ۳۰ سال، تعلق: ضلع کوئٹہ)، جو اپنے جوانوں کی قیادت محاذِ مقدم پر کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیےتطہیری آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر بیٹوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی،فتنہ الخوارج کےسات کارندے ہلاک
Date: