اسلام آباد میں آج وزیراعظم کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 24 میں سے 15 سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری کو جلد از جلد انتظامی اور ادارہ جاتی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے نجکاری کے عمل کو مکمل کرنےکی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی نجکاری پر پیشرفت پر بریف کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیربرائے اکنامک افیرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر جائزہ اجلاس
Date: