پرتگال کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

Date:

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹبال کے نامورکھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔امریکی جریدے بلوم برگ کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔جو پاکستان کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔اس کے ساتھ رونالڈو نے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔40 سالہ اسٹار فٹبالر کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے جبکہ Nike کے ساتھ ایک دہائی پر محیط اسپانسرشپ ڈیل سے انہیں ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔اس کے علاوہ دیگر مشہور برانڈز کے اشتہارات سے رونالڈو نے 175 ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔2023 میں رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی فٹبال کلب النصر منتقلی نے انہیں فٹبال کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنایا۔ان کا یہ سالانہ معاہدہ 177 ملین پاؤنڈ مالیت کا تھا۔ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں 600 ملین ڈالر سے زائد قبل از ٹیکس آمدن حاصل کی ہے۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ جب میں کھیل چھوڑوں گا تو مطمئن ہوں گا کیونکہ میں نے اپنا سب کچھ دے دیا ہوگا۔ مجھے معلوم ہے کہ میرے کھیلنے کے سال کم رہ گئے ہیں، لیکن جو باقی ہیں، انہیں میں بھرپور انداز میں جینا چاہتا ہوں۔رونالڈو اب ان چند کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو کھیل کی دنیا میں ارب پتی بنے، جن میں مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گالفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر جیسے نام شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک،افغان تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے...

پاکستان اور افغانستان کی طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں 48 گھنٹےکی مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ...

افغانستان میں لاشوں کی بے حرمتی انسانیت سوز ہیں، یہ کسی صورت قبول نہیں،دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی ہفتہ...