سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی سخت اور مؤثر جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا، جس کے بعد وہ جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ افغان طالبان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دیں تاکہ اپنی ناکامی چھپائی جا سکے۔
افغان طالبان کے ترجمان نے ایک پروپیگنڈا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک ٹی-55 ٹینک پاکستانی فوج سے قبضے میں لیا گیا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ روسی ساختہ ٹی-55 ٹینک دراصل افغان طالبان کے زیر استعمال تھا، اور ویڈیو میں گمراہ کن تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی مسلح افواج نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر اور بھرپور انداز میں پسپا کر دیا ہے۔
پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دفاعِ وطن میں مصروفِ عمل ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق، پاکستان کی افواج کسی بھی جھوٹے پروپیگنڈے یا نفسیاتی جنگی حربے سے متاثر نہیں ہوں گی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر پوری قوت کے ساتھ تیار ہیں۔