سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کادورہ امریکا،امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

Date:

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
نیول چیف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی امریکہ کا بھی دورہ کیا اور صدر یونیورسٹی وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشترکہ دفاعی تعاون اور تربیتی شراکت کے امور زیر غور آئے۔

نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات کی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی سکالرز اور تھنک ٹینکس کے ماہرین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی...

صدرِ مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور ایئر چیف کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی جانب...

حکومت نے عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی...