افغانستان سمیت پاکستان پر حملہ کرنے والا کوئی بھی ملک یا گروہ بھرپور جواب کا سامنا کرے گا۔ ,وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

Date:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت پاکستان پر حملہ کرنے والا کوئی بھی ملک یا گروہ بھرپور جواب کا سامنا کرے گا۔

پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اقدامات قانون اور آئین کے مطابق ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں اور کسی غیر قانونی راستے کو اختیار نہیں کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا صوبہ ہے، پچھلی حکومت میں ہم کچھ کمزور ضرور تھے مگر اب عدالتوں میں اپنے حق کے لیے بھرپور قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور ہم یہ حق استعمال کریں گے۔

افغان مہاجرین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ 12 لاکھ ابھی موجود ہیں، جنہیں باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں طویل عرصہ گزارا ہے، اس لیے ان کی واپسی بھی احترام کے ساتھ ہونی چاہیے۔

بھارت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں جنگ کی گنجائش نہیں: فیلڈ مارشل

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت چلانے نہیں بلکہ نظام میں تبدیلی کے لیے آئے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی تو کابینہ کے معاملات پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہی کابینہ کے حتمی فیصلے کریں گے، جسے وہ منتخب کریں گے وہی کابینہ کا حصہ ہوگا۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہیں پہلے سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا اور پھر آئینی عمل کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھنے اور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعتراضات دور کرکے پیر کے روز دوبارہ درخواست جمع کرائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف عمران خان کو جوابدہ ہیں، پارٹی تنظیم کے فیصلے انہی کے وژن کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ایڈوائزری کونسل کے قیام پر پارٹی میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...