خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 34 دہشت گرد ہلاک

Date:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشنز انجام دیے، جن میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر فتنہ "الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 18 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان میں کی گئی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 8 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مزید 8 دہشت گرد انجام کو پہنچا دیے گئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں،200 سے زائد طالبان اور متعلقہ دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں صفائی (Sanitization) کے آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کو دوبارہ منظم یا چھپنے کا موقع نہ مل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں "عزمِ استحکام” کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہیں، جسے نیشنل ایکشن پلان کے فریم ورک کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظور کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں مکمل عزم، اتحاد اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...