بھارت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں جنگ کیلئےگنجائش نہیں: فیلڈ مارشل

Date:

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں۔ وہ یہ بات پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) میں پاسنگ-آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران قوم نے اپنی فوج کے ساتھ فولاد کی طرح کھڑی رہ کر افواجِ پاکستان پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا اور اپنی ملٹی ڈومین وارفیئر صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے رافیل طیارے مار گرائے اور دشمن کی متعدد تنصیبات بشمول ایس-400 نظام کو نشانہ بنایا، جبکہ نوجوانوں میں افواجِ پاکستان کے تئیں اعتماد بڑھا ہے۔

عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے۔ اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش ہوئی تو پاکستان دشمن کو توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا اور فوجی و اقتصادی نقصانات بھارتی توقعات سے بھی بڑھ کر ہوں گے۔ انہوں نے باور کروایا کہ کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کادورہ امریکا،امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکمران جماعت نے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دے کر خود ساختہ شواہد پیش کیے، اور دشمن کی کوشش ہے کہ پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالے جائیں تاہم وہ یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا کہ وطن کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

عالمی و علاقائی تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے؛ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مثبت اقدام ہے، اور ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے سازگار کردار ادا کیا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تاریخی شراکت داری اور امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔

آرمی چیف نے مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو غیر متزلزل بتایا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہدِ آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ غزہ میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا مقام مضبوط کر رہا ہے۔

آخر میں عاصم منیر نے افغانستان میں موجود پناہ گاہوں سے پاکستان پر اثرانداز ہونے والی پراکسیز کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور طالبان رجیم سے اپنے کنٹرول میں آنے والی قوتوں پر قابو پانے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والی کشیدگی کے تباہ کن اثرات پورے خطے اور اس کے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
آرمی چیف نےکہا کہ پاک فوج ہر محاذ پر چوکس ہے اور پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...

چین میں بڑا فوجی کریک ڈاؤن، 9 اعلیٰ افسران پارٹی اور فوج سے برطرف

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تاریخ کے...

گلگت بلتستان فرقوں کی سرزمین یا انسانیت کا امتحان

تحریر: علی رحمت گلگت بلتستان کی فضا ایک خوبصورت مگر...