سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خودکش حملے کی ناکام کوشش کی۔
حملے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے قبول کی ہے، جو افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں روپوش ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد اپنی مسلسل ناکامیوں کے بعد اب خیبرپختونخوا کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔