وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

Date:

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن  کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ مالی تعاون، سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کی حالیہ تنظیمِ نو میں پاکستان کو علاقائی مرکز کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے کو پاکستان کی معیشت پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

ملاقات میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریکو ڈِک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے مختار ڈیوپ کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد اس اہم منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔

وزیر خزانہ نے ذیلی سطح پر مالیاتی تعاون، ڈیجیٹل پیمنٹ رائٹس، اور دیگر منصوبوں میں آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے دوا سازی، الیکٹرک گاڑیوں اور کموڈیٹی ایکسچینجز کے شعبوں میں آئی ایف سی کے مشاورتی کردار کی بھی تعریف کی۔


اس موقع پر، دونوں رہنماؤں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان سواپ ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔


وزیر خزانہ نے مختار ڈیوپ کے آئندہ بہار اجلاس کے موقع پر پاکستان کے متوقع دورے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...

چین میں بڑا فوجی کریک ڈاؤن، 9 اعلیٰ افسران پارٹی اور فوج سے برطرف

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تاریخ کے...

گلگت بلتستان فرقوں کی سرزمین یا انسانیت کا امتحان

تحریر: علی رحمت گلگت بلتستان کی فضا ایک خوبصورت مگر...